• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار، چرس اور آئس برآمد

Mar 4, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاورکیپٹل سٹی پولیس نے مخلتف کاروائیوں کے دوران پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے 3 کلوگرام سے زائد چرس اور لاکھوں مالیت کی 320 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تین مخلتف کاروائیوں کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان سردار علی عرف افغانی ولد ولایت ، عزیز اللہ ولد ولی خان ساکنان جمرود، باز گل ولد محمد کریم سکنہ افغانستان اور حسن خان ولد خوشحال سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے موبائل فون پر مخصوص گاہکوں سے آرڈر حاصل کرکے چرس و آئس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے 3 کلوگرام سے زائد چرس اور لاکھوں مالیت کی 320 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔