اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے اپوزیشن جماعتوں کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے ہیں ،وزیر اعظم معاشرے سے بدعنوانی کو ختم کرنےکے لئے پرعزم ہیں،عمران خان پاکستان کےایک باہمت اور دیانتدار رہنما ہیں ،بدعنوان عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کرپشن و بدعنوانی کے خلاف جدوجہد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نےسینٹ کے ووٹ خریدنے کے لئے بھاری رقم استعمال کی،موجودہ حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے اپوزیشن جماعتوں کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمنٹ سے اعتماد کے ووٹ لینے کے وزیراعظم عمران خان کے جراتمندانہ فیصلے کے بعد دھول چاٹنا پڑی۔ سینیٹ ٹکٹ دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کچھ اراکین کو تحفظات تھے، ہم نشستوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے خواہشمند ہر فرد کو ٹکٹ فراہم نہیں کرسکتے تھے۔ پی ڈی ایم کےلانگ مارچ کے ایجنڈے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں ملکی نظام کو پٹڑی سے اتارنے کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی اور مستقبل میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے
اپوزیشن جماعتوں کے حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے:سینیٹر شبلی فراز
