بغداد(نمائندہ خصوصی )مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چار روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق پہنچے کے بعد پوپ فرانسس سب سے پہلے نجف پہنچے، جہاں انہوں نے آیت اللہ سیستانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے بعد پوپ فرانسس قدیم شہر اُر میں ایک بین المذاہب سروس کی میزبانی کریں گے، جہاں وہ عراق کی دیگر اقلیتی برادری کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔