• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانیوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

Mar 7, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستانی شہریوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والےمعروف کینیڈین بائیکر روزی گیبریل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں،انہوں نے لاہور کے رہائشی نوجوان سے شادی کی ہے۔

اپنی فیس بک پوسٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان میں آؤ گی اور مجھے پیار ہوجائے گا۔میں نے پوری زندگی ایسے ہی دوست ایسے ہی ساتھی کی تلاش کی تھی۔پاکستان آنے سے قبل میں نے شادی کی خواہش کو سرینڈر کردیا تھا۔ مگر میں نے نہ صرف ایک اچھے دوست بلکہ ایک ساتھی کو پایا ہے۔

روزی گیبریل کے شوہر عدیل میر کا تعلق لاہور سے ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے روزی گیبریل کی فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہوگئ ہے اور لوگوں کی جانب سے ان کو مبارک باد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔