کولکتہ (نمائندہ خصوصی) ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکارہ متھن چکروتی نے بھی سیاست میں انٹری دیدی اورہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی ادارکار متھن چکروتی کولکتہ کے بریگیڈگراؤنڈ میں پہنچے جہاں بی جے پی کا جلسہ ہونے جارہا تھا، متھن کا استقبال بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کیا۔ پارٹی کی طرف سے ریاست میں الیکشن انچارج کیلاش وجے نے 70 سالہ اداکار کو پارٹی کا ترنگا پہنایا۔
اس موقع پر متھن دادا کا کہناتھاکہ مجھے بنگالی ہونے پر فخر ہے ، مجھے وزیراعظم مودی کیساتھ سٹیج شیئرکرنے پر فخر ہے اور یہ ایسا خواب تھا جو میرے لیے حقیقت میں بدل گیا، مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگ میرے ڈائیلاگز پسند کرتے ہیں اور یہ میرا نیا ڈائلاگ ہے کہ میں کوبرا ہوں۔
یادرہے کہ اداکار متھن چکروتی کئی دفعہ انڈین نیشنل ایوارڈز جیت چکے ہیں اور اپنے 45 سالہ کیریئر کے دوران 350 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔