• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرینہ نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

Mar 9, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کرینہ کپور نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، کرینہ اور سیف کے چاہنے والے ان کے دوسرے بچے کو دیکھنے کا بےتابی سے انتظار کررہے تھے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو خواتین نہ کر سکیں‘۔

اداکارہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام تر خواتین کو مبارکباد دی۔