• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہنڈائی کمپنی کی نئی سیڈان ایلانٹرا رواں ماہ پاکستان میں متعارف کروائے جانے کا امکان

Mar 9, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) ہنڈائی کمپنی کی طرف سے رواں ماہ (مارچ) کے درمیان تک اپنی دو ہزار سی سی کار ایلانٹرا پاکستان میں لانچ کیے جانے کاامکان ہے ، ماہرین توقع کررہے ہیں کہ یہ پاکستانی آٹو انڈسٹری میں کورولا کی گرینڈی اور ہنڈا سوک کا مقابلہ کرے گی ،وہ یہ بھی توقع کررہے ہیں کہ پاکستان میں اسمبل ہونیوالی یہ مہنگی ترین سیڈان ہوگی اور اس کی قیمت بھی ہنڈا سوک ٹربو سے زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔

سماء ٹی وی کے مطابق ہنڈائی پہلے ہی پاکستان میں ایچ 100 پورٹر پک اپ ٹرک اور ایس یو وی ٹکسن تیار کررہی ہے۔ ایچ 100 پورٹر اس سے قبل شہزور کے نام سے جانا جاتا تھا۔ کمپنی درآمد شدہ گاڑیاں گرینڈ اسٹاریکس، آیونک ہائیبرڈ اور سات سیٹر سانتا ایف ای بھی فروخت کررہی ہے۔

آٹو سیکٹر کے ماہر عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہنڈائی ایلانٹرا دو ہزار سی سی ویری اینٹ لانچ کررہی ہے تو وہ ٹویوٹا کرولا گرینڈی اور ہونڈا سوک سے بھی زیادہ قیمت کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین گاڑی ہوگی،ہنڈائی اپنی گاڑی کی قیمت دیگر مدمقابل گاڑیوں سے تھوڑا سا اوپر رکھ کر ایک پریمیم برانڈ کی حیثیت سے پاکستان میں پوزیشن حاصل کررہی ہے،وہ مزید کہتے ہیں کہ ہم نے ماضی میں دیکھا کہ جب انہوں نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ٹکسن لانچ کی تو اس کی قیمت ’کیا‘ کی سپورٹیج سے زیادہ رکھی، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایلانٹرا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کریں گے۔

کمپنی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ایلانٹرا کا دو ہزار سی سی ویری اینٹ لانچ کیا جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق ٹاپ سوک ویری اینٹ کی قیمت 47 لاکھ روپے ، کرولا کی مہنگی ترین گاڑی آلٹس گرینڈی 40 لاکھ روپے میں دستیاب ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ایلانٹرا کی قیمت 47 لاکھ روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔