• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فیکٹری ملازمین نے ساتھی کے جسم میں کمپریسر سے ہوا بھردی لیکن پھر کیا ہوا؟ افسوسناک انجام

Mar 10, 2021

بریلی (ویب ڈیسک) بھارت میں تین فیکٹری ملازمین نے 16 سالہ ساتھی ورکر کے جسم کے اندر کمپریسر سے ہوا بھردی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریلی کی چاول کی فیکٹری میں کام کرنے والے 16 سالہ بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیاتھا ، پیٹ کے اندرونی اعضاء پھٹ چکے تھے اور دو دن زیر علاج رہنے کے بعد لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔

مرحوم کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تین ملازمین نے میرے بچے کو پکڑ کر مقعد کے راستے کمپریسر کی ہوا بھری جو موت سبب کا بنی۔پولیس نے تین میں سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن کی عمریں 22 سے 26 سال بتائی جارہی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ اقدام مذاقاً کیا گیا یا یہ کوئی انتقامی کارروائی تھی۔