نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کی حمایت میں سامنے آ گئیں اور ان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا۔
برطانوی شاہی خاندان سے روٹھ کر اپنے شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والی میگھن مارکل نے دو روز قبل ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شاہی خاندان سے متعلق کئی دعوے کیے تھے ۔اس پر ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا وقت بدل چکا ہے، یہ 2021ہے، میگھن نے اپنا سر نہیں جھکایا، وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہے اور یہ اس کا حق ہے۔
امریکا کی سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میگھن سے متعلق برطانوی پریس کا رویہ ظلم کے مترادف ہے۔