نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)57سالہ امریکی اداکار نکولس کیج نے دو سال قبل خود سے 25سال کم عمر لڑکی کے ساتھ چوتھی شادی کی اور اس سے طلاق کے بعد گزشتہ دنوں انہوں نے خود سے 30سال چھوٹی لڑکی کے ساتھ پانچواں بیاہ رچا لیا ۔ وہ اپنی ان کم عمر لڑکیوں کے ساتھ شادیوں کے علاوہ اپنے کچھ عجیب شوق کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ کئی عجیب و غریب چیزیں اور جانور خریدنے پر کثیر سرمایہ خرچ کر چکے ہیں۔ ایک بار انہوں نے 2لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 4کروڑ 36لاکھ روپے) کے عوض ڈائنو سار کی کھوپڑی کا ڈھانچہ خریدا تھا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہی نہیں بلکہ نکولس کیج نے ایک پالتو کیکڑابھی پالے رکھا، جو انہوں نے 2لاکھ 30ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 5کروڑ روپے) میں خریدا تھا۔ایک وقت تھا کہ وہ بیک وقت 15گھروں کے مالک تھے۔ ان میں ان کا کیلیفورنیا میں واقع عالیشان گھر بھی شامل تھا جس کی مالیت 1کروڑ 90لاکھ پاﺅنڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق نکولس کی پانچویں بیوی کا نام ریکو شیباتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ان کی شادی کی تقریب لاس ویگاس میں ہوئی۔