• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لکی مروت میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر محرر اور مدد محرر کی سلیکشن کے لئے پولیس لائن میں تحریری

Mar 13, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
لکی مروت میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر محرر اور مدد محرر کی سلیکشن کے لئے پولیس لائن میں تحریری
امتحان اور انٹرویوں کا انعقاد۔ ٹیسٹ میں نمایاں نمبرات کے حامل پولیس افسران کو محرر اور مدد محرر تھانہ جات اور چوکیات تعینات کیا جائے گا۔تھانہ جات میں صرف اہل اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اہلکار بحثیت محرر فرائض سر انجام دیں گے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کے مطابق ضلع لکی مروت میں تھانہ جات ,چوکیات کے موجودہ محرران اور مدد محرران سمیت بحثیت محرر فرائض ادا کرنے کے خواہش مند اہلکاروں سے پولیس لائن لکی مروت میں تحریری امتحان لیا گیا. ڈی پی او لکی مروت اور دوسرے افسران و اسٹاف ہال کی خود نگرانی کی. اگلے مرحلے میں میرٹ پر انے والے اہلکاروں کی بطورِ محرر اور مدد محرر تعیناتی کی جائے گی.