• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سینٹ الیکشن میں چئیرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی کامیابی پر ریاض میں مقیم پی ٹی آئی کے سینئر ممبران نے ایک پریس کانفرنس

Mar 13, 2021

(شاہین جاوید ۔ ریاض )سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے کی خوشی میں عبدالقیوم خان سمیت ، بخت شیر علی خان ، چوہدری شبریز اختر ، ظفر علی استاد ، اکرام ، اور تاج محمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کی کامیابی پر پی ٹی آئ کے ورکرز سمیت پوری قوم اور اتحادی جماعتوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں غربت میں کمی ، کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے سمیت الیکشن ریفارمز اور دیگر اصلاحات جلد دیکھنے کو ملیں گئ۔ عمران خان کا الیکشن میں شو آف ہینڈ کا جو بیانیہ ہے وہ الیکشن جیتنے کے لیے نہیں بلکہ انتخابات کے سسٹم کو صاف کرنا مقصد تھا جو جلد الیکشن ریفارمز کے زریعے لایا جائیگا۔ تاکہ ملک میں انتخابات فری اینڈ فیئر ہوسکیں۔پاکستانی قوم اور پی ٹی آئ کے ورکرز سمیت اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاءاللہ عمران خان بہترین گورنس کے ساتھ ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئینگے اور نیا پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔
پریس کانفرنس کے بعد سینٹ انتخابات میں جیت کی خوشی میں میزبان تاج محمد خان کی طرف سے مٹھائ اور کھانے سے مہانوں کی تواضع بھی کی گئ۔