• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے ؟جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

Mar 14, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک اضافے کی تیاری کر لی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سمری میں پٹرول پانچ روپے ، ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چھ ، چھ روپے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔ پٹرول کی قیمت میں کل سے اضافے کے امکان ہے ۔