اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر فوادچودھری کاکہناہے کہ آئین کے تحت صاف شفاف الیکشن کا انعقادالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرپٹ پریکٹس کو روکنا آئینی مینڈیٹ ہے ،سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔
صاف شفاف الیکشن کا انعقادالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، فوادچودھری
