• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کا رات گئے تھانہ کینٹ کا دورہ۔

Mar 17, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کا رات گئے تھانہ کینٹ کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت نے رات گئے تھانہ کینٹ کا دورہ کیا۔ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کی۔ محرر تھانہ کینٹ کو حوالات اور تھانہ کی صفائ ستھرائ رکھنے کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام ک ساتھ کسی پولیس افسر کا غیر اخلاقی رویہ بالکل نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اور عوام کے مابین مضبوط روابط اور قریبی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ تمام پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنا رویہ نرم شگفتہ اور دوستانہ رکھیں۔