• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب خان نے تھانہ زیدہ کا اچانک دورہ کیا

Mar 17, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
، تھانہ حوالات اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا. ضلع کے ذمہ دارپولیس افسران کے ساتھ وہاں میٹنگ کی جس میں شاہ منصور(زیدہ) اور ٹوپی میں ہونے والی ڈکیتیوں پر تفصیلی بحث کی گئی اور اب تک کئے گئے اقدمات کا جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نے جملہ پولیس افسران پر زور دیا کہ پولیس عوام. کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، لہذا ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے با خبر رہنا ہوگا، اور جتنی جلدی ممکن ہو ان دونوں کیسز کو حل کرنے کے لئے دن رات محنت کرنی ہوگی،تب ہی ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتر سکیں گے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے مستقبل میں ایسے واقعات کا راستہ روک سکتے ہیں. ڈی پی او صوابی کی جانب سےکل دوبارہ میٹنگ بلائی گئی ہےجس میں جرائم کے خلاف کئے گئے اب تک کئے گئے اقدامات اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے.