• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیب نے مریم نواز کو ایک اور کیس میں بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا

Mar 18, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو26مارچ کو ایک اور کیس میں بھی طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 26مارچ کو ہی ایک اور کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے، نیب نے مریم نواز کے نام جاتی عمرہ میں 1500کنال اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کے لئے انہیں طلب کیا ہےاور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لا ئیں۔

یاد رہے نیب نے گزشتہ روز مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا ۔