• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان کا ہیلی کاپٹر راکٹ حملے میں تباہ ، اس میں کون سوار تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

Mar 18, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی)افغانستان کا ہیلی کاپٹر راکٹ حملے میں تباہ ہو گیاہے جس میں نو افغان سیکیورٹی ممبرز جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ میڈان وارڈک میں گر کر تباہ ہواہے جس میں سوار کریو ممبر اور سپیشل فورس کے اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر جس وقت اڑان بھر رہا تھا اسے راکٹ سے نشانہ بنایا گیاہے ۔تاہم افغان حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے اور کہا گیاہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں