کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی ماڈل و اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہوں لوگ اس کے ساتھ میرا نام جوڑ دیتے ہیں، لوگوں نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ کئی بار میرے سکینڈلز بنائے اور اب شہریار منور کے ساتھ میرے سکینڈلز بنائے جارہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک بہت اچھی اداکارہ ہوں کیونکہ جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں ، لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔