لندن(عارف چودھری)برطانیہ کی حکومت کی جانب سے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر عائد پابندیوں کے پیش نظر لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے 23 مارچ 2021 کی صبح 10:00 بجے قومی دن کو پاکستانی پرچم کشائ کی تقریب کی براہ راست نشریات کا انتظام کیا ہے۔تقریب کی براہ راست نشریات ہائی کمیشن کے آفیشل فیس بک پیج پر کی جائیں گی۔ فیس بک براڈکاسٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے: https://www.facebook.com/Pakistaninuk1۔
ہائی کمشنر معظم احمد خان قومی پرچم لہرائینگے اور پرچم کشائی تقریب میں صرف ہائی کمیشن کا عملہ شامل ہو گا جبکہ وہ فیس بک پر براہ راست سلسلہ بندی کے ذریعے برادری سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔
مذکورہ لنک پر لاگ ان ہوکر تمام معزز ممبران اور پاکستان کے دوست احباب تقریب میں عملی طور پر شامل ہونے کا سب سے خیرمقدم کرتے ہیں۔
ہائی کمیشن کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر سماجی رابطوں کے توسط سے براہ راست پرچم کشائی کی تقریب کے انعقاد کا خوش آئند فیصلہ
