سیئول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات کمیونیٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان نے کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کو آگاہ کیا ہے کہ 27 مارچ بروز ہفتہ کو کوریا کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے پاکستان کی سفیرِ ممتاز زہرا بلوچ کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کی شکایات، مسائل اور تجاویز سننے اور اُن کے حل کیلئے آن لائن موجود ہوں گی۔
اس آن لائن سیشن کا حصہ بننے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے ایک لنکhttps://forms.qle/hNj8i3s835KW6DVq8 بھی شیئر کیا گیا ہے تا کہ شرکت کے خواہشمند کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز رجسٹریشن کروا سکیں اور اس آن لائن سیشن کا حصہ بن سکیں گے۔