• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزیدسستا ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

Mar 19, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی جس پر کاروباری افراد مسرت کا اظہار کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156.72 سے کم ہو کر 155 روپے 74 پیسے پر آ گیاہے ۔سات ماہ کے دوران ڈالر 163.43 روپے سے کم ہو کر ایک سال کی کم ترین سطح 155.72 روپے پر آ گیاہے ۔ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کے مستحکم ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں بھی کمی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ تی رہی ، کاروبار شرو ع ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار857 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شرو ع ہو گیا تھا ، اب تک 100 انڈیکس میں 655 پوائنٹس اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 45 ہزار 512 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔