مانچسٹر (عارف چودھری) برطانیہ کی حکومت کی جانب سے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر عائد پابندیوں کے پیش نظر مانچسٹر میں قونصل خانہ جنرل پاکستان یوم پاکستان 2021 کے موقع پر انڈور پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کرے گا۔ صرف قونصلیٹ جنرل کے افسران اور عملہ ہی اس میں شریک ہوگا۔
قونصل جنرل جناب محمد طارق وزیر 23 مارچ 2021 کی صبح 10 بج کر 10 منٹ پر قومی پرچم لہراینگے اور اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔