بارسلونا(نمائندہ خصوصی)شاپنگ سنٹرز میں ریسٹورنٹس اور بارز کے منتظمین اور تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ کیاگیاہے کہ شاپنگ سنٹرز میں ریسٹورنٹس 22مارچ سے کھولنے کی اجازت دی جائے۔اداروں نے حکومت کو خبردار کیاہے کہ 500 کے قریب کاروبار بند ہونے کے قریب ہیں جس کے باعث 12 ہزار ملازمین بے روزگار ہونے کا امکان ہے۔تنظیموں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ ریسٹورنٹس کی بندش کو 5 مہینے ہونے والے ہیں اگر باقی شعبوں کی طرح اس کے ساتھ بھی رویہ اختیار کیاجاتا تو بحالی کا امکان کہیں زیادہ تھا۔سپین میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پابندیوں کے باعث محدود وقت کے لیے ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مالکان کا مطالبہ ہے اوقات کار زیادہ کیے جائیں۔کیوں کہ سپین رات کو ہوٹلنگ زیادہ کی جاتی ہے۔