• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت بمقابلہ انگلینڈ، آخری اور فائنل ٹی 20 میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Mar 21, 2021

احمد آباد(نمائندہ خصوصی)بھارت نے آخری اور فائنل ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 36رنز سے شکست دیدی۔بھارت نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔

انگلش ٹیم 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر188رنز بناسکی۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان 46گیندوں پر 48 رنز بناکر نمایاں رہے ان کی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔اپنی اننگز کے دوران انہوں نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کم ترین اننگزوں میں 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔دیگر انگلش بلے بازوں میں جوز بٹلر 34 گیندوں پر 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔دیگر کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے تین بھونیشور کمار نے دو جبکہ نٹراجن اور ہردیک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک انگلش بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ،ان کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ویرات کوہلی کی ٹی 20 میچز میں مسلسل تیسری ففٹی تھی۔دیگر بلے بازوں میں روہت شرما 34 گیندوں پر 64اور ہردیک پانڈیا 17 گیندوں پر 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔