لاہور(نمائندہ خصوصی)پولیس اہلکارسے ڈنڈے سے حملے سے متعلق کیس میں کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی گئی، عدالت نے پولیس کو کیپٹن(ر)صفدرکو 12 اکتوبرتک گرفتارنہ کرنے کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں کیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزادنے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرکی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبرتک توسیع کردی اورپولیس کو کیپٹن (ر) صفدرکو 12 اکتوبرتک گرفتارنہ کرنےکاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی پرہنگامہ آرائی پر پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کیپٹن (ر)صفدر نے پولیس اہلکار سے ڈنڈاچھین کر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پولیس اور لیگی اہلکاروں نے بیچ بچاﺅ کرایاتھا۔