• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شرجیل خان کی حمایت میں سابق چیئرمین پی سی بی بھی بول پڑے

Mar 22, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ذکاء اشرف بھی شرجیل خان کے حق میں بول پڑے اور کہاکہ شرجیل کو داغدار قرار دینا درست نہیں،سیٹھی نے غلط پابندی لگائی۔

ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کاکہناتھاکہ اوپنر کو داغدار قرار دینا درست نہیں، بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے اس کیس کو غلط انداز میں لیتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے شرجیل پر پابندی لگادی،وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں، پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں کھلاڑیوں کو ان کے داغدار ماضی نہیں بلکہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر منتخب کرنا چاہیے، اگر کوئی پاکستان کیلیے اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے تو اسے ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے۔