• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ کے دورہ سے قبل قومی کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچ، بابر اعظم کی ٹیم کو شکست کا سامنا

Mar 23, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ کے دورہ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے پریکٹس ون ڈے میچ میں شاداب خان کی ٹیم نے بابر اعظم کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔

بابر اعظم کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 289 رنز بنائے۔بابراعظم الیون کی جانب سے اوپننگ بلے باز امام الحق 91،بابر اعظم 83اور سعود شکیل 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شاداب خان الیون نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔شاداب الیون کی جانب سے فخز زمان 109،سرفراز احمد 58اور محمد نواز 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔