نیو دہلی(نمائندہ خصوصی) سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
امپائرز نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔ بھارتی ٹیم 20اوورز مقررہ وقت میں پورے نہیں کرسکی جس پر اسے جرمانہ کیا گیا۔پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دوسری بار سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت نے انگلینڈ کو تین دوسے شکست دی تھی۔