کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو اتنا آسان نہ سمجھا جائے اور کھلاڑیوں کی سلیکشن محض ایک آدھ کی بنیاد پر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیل سے سیاست کو الگ کردینا چاہیے، شرجیل اور اعظم خان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن دونوں کو اپنی فٹنس پر بھی کام کرنا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، نیا پاکستان جب بنے گا جب یہاں لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتے ہوئے جلدی آو¿ٹ ہوجاتا تو عوام غصے میں آجاتے تھے، پھر میں کوشش کرتا تھا کہ بولنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں۔