• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

Mar 24, 2021

پونے(نمائندہ خصوصی)پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 66رنز سے شکست دے دی ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت نے مقررہ پچاس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنائے ۔روہت شرما28،شکھر دھون 98،ویرات کوہلی 56،سریش ایئرچھ اور ہردیک پانڈیا نو سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کرنال پانڈیاڈیبیو میچ میں زبردست کھیل کا مظاہر کر تے ہوئے 31گیندوں پر 58رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ان کے ساتھ کے ایل راہول نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 43گیندوں پر 62رنز بنائے ۔بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 318رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 43ویں اوور میں 251رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 46،جونی بیرسٹو 94،بین سٹوکس 1،این مورگن 22،جوز بٹلر 2،سیم بلنگز 18،معین علی 30،سیم کیرن 12اور ٹام کیرن 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔بھارت کی جانب سے پردیش کرشنا 4،بھویشنو ر کمار 2اور شردل ٹھاکر 3وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ۔