کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
سوہائے علی ابڑو نے معروف کرکٹر حنیف محمد کے پوتے اور کرکٹر شعیب محمد کے صاحبزادے شاہ زار محمد سے شادی کی ہے۔
شاہ زار محمد کرکٹ بھی کھیلتے ہیں لیکن پیشے کے اعتبار سے وہ پروفیشنل ٹرینر ہیں۔
پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
سوشل میڈیا پر ابھی تک سوہائے علی ابڑو کی شادی کی چند ایک تصاویر ہی سامنے آئی ہیں۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت نے بھی تاحال شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریب کو انتہائی مختصر رکھا گیا تھا۔
اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے شادی کرلی، دولہا کون ہے؟
