لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم پاکستان پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے کہا کہ آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23مارچ کا دن ناقابل فراموش ہے،اس دن آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی۔
حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا،پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاﺅں سے گزرنا پڑا۔