اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباددی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جوبائیڈن نے یومِ پاکستان پر صدر عارف علوی کے نام خط لکھا ہے جس میں یومِ پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔
خط کے متن میں کہاگیاہے کہ پاکستان امریکا پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے ، افغانستان میں قیام امن اور کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،
خط میں مزید کہاگیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور مشترکہ چیلنجز پر قابوپانے کیلئے بھی تعاون جاری رہے گا،ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔
یوم پاکستان،جوبائیڈن کا صدرعارف علوی کے نام خط و مبارکباد
