کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزارقائد پر حاضری دینے پہنچ گئے۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتازشاہ نے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔مراد علی شاہ کے ہمراہ سندھ کابینہ کے اراکین امتیاز شیخ، سید اویس شاہ، اعجاز جکھرانی،شبیر بجارانی اور شہلا رضا سمیت دیگر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ۔
اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں کے لئے ایک مقصد بنا۔یہ ملک ہمارے بزرگوں نے قربانیاں، جدوجہد اور جذئے سے قائم کیا۔
آج پاکستا ن کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا جائے، پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو یکساں آزادی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزارقائد پر حاضری دینے پہنچ گئے
