اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 72 اموات اور 3 ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 935 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 741 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے۔ 5 لاکھ 85 ہزار 271 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام ا?باد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور ا?زاد کشمیر میں 338 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 52 ہزار 676، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب 2 لاکھ 99 969، بلوچستان 19 ہزار 347، آزاد کشمیر 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔