کوریا (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 415نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 396 افراد مقامی طور پر کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 19 بیرون ملک سے آنے والے لوگ تھے۔ کورونا سے ایک اور موت کےساتھ ہلاکتوں کی کل تعداد 1 ہزار 697 ہوگئی ہے جبکہ جنوبی کوریا میں کل کیسوں کی تعداد اب 99 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں اب تک 6 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔