• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ننکانہ صاحب میں یوم پاکستان 23 مارچ کے مناسبت سے جمنیزیم ہال میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Mar 23, 2021

ننکانہ صاحب میں یوم پاکستان 23 مارچ کے مناسبت سے جمنیزیم ہال میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) بلال افتخار, ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار،
اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات کے ضلعی افسران سمیت میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے
اس موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122, پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے 23 مارچ کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کو بریفننگ بھی دی
پنجاب ایمرجنسی سروس سروس ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹر ننکانہ صاحب میں بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں 23مارچ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا نیک تمناؤں کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ریسکیورز پر خلوص اور پیشہ ورانہ طریقہ سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام الناس کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے آباؤاجداد کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت ہمیں ملک پاکستان حاصل ہوا اور ہم آزادانہ طریقے سے اپنی مزہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

علی اکبر میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب۔ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب