پاکستان طبی کانفرس ننکانہ صاحب کا اجلاس مطب حکیم قیصر جاوید فنانس سیکرٹری پاکستان طبی کانفرس ننکانہ صاحب پر ھوا اس اجلاس کی صدارت حکیم ریاض احمد صدر پاکستان طبی کانفرس ضلع ننکانہ صاحب نے کی اجلاس میں حکیم سرفراز اختر صدر پاکستان طبی کانفرس ننکانہ صاحب جنرل سیکرٹری حکیم رفیق احمد. حکیم حاجی امجد علی. حکیم شہباز رشید. نائب صدور. حکیم شیخ سلمان خالد فنانس سیکرٹری ضلع. حکیم عمر عثمان لیگل ایڈوائزر. حکیم میاں محمد اکرم ایڈشنل سیکرٹری. حکیم اے آر رضا ڈپٹی سیکریٹری. حکیم محمد ارشد شاہین. حکیم غلام رسول. حکیم علی حسنین ممبر مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرس ننکانہ صاحب نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور یہ فیصلہ ھوا کہ الیکشن 2021 میں پاکستان طبی کانفرس کی بھرپور حمایت کی جائے اور مقررین نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرس ضلع ننکانہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہ جائیں گے اور یہ فیصلہ ھوا کہ ماہانہ 200 روپے چندہ مقرر کیا جائے اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور پاکستان طبی کانفرس کی کامیابی کے لیے حکیم محمد ارشد شاہین نے خصوصی دعا بھی کروائی۔ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب۔