• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گوجرانوالہ، شیخوپورہ روڈ کی تکمیل سے کاروباری سرگرمیاں تیزہوں گی، عثمان بزدار

Mar 24, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ روڈ کی تکمیل سے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں تیزہوں گی۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے دورے پر جاتے ہوئے راستے میں ہیلی کاپٹر شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڈ کے قریب اتروا کر روڈ کا معائنہ کیا اور سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کے مکمل ہونے سے عوام کو آمد ورفت کی سہولتیں ملیں گی، آئندہ بھی ترقیاتی کاموں کا اسی طرح سرپرائز وزٹ کروں گا۔