اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالو جی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت میں امن خطے کی ترقی کاضامن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرایک پیغام میں فواد چوہدری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودو ی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے جانے والے خط پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن امن صرف خواہش ہی رہے گا اگر ہندوستان یہ سمجھے کہ کشمیر پر پاکستان ہندوستان کا آئینی حق تسلیم کرے، ایسی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی،امن سےاس خطے کو معاشی سپرپاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ برابری پر ہو۔
پاکستان اوربھارت میں امن خطے کی ترقی کاضامن ہے، فواد چوہدری
