بارسلونا (نمائندہ خصوصی) ہسپانوی صوبے کاتالونیا کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا،فیصلہ آئندہ جمعہ کے روز ہوگا۔
ایوان میں اکثریتی اور کاتالونیا کی آزادی پسند جماعت اسکیرارپیبلیکانا کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار پیرے اراگونیس ہیں،جن کو دیگر آزادی پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔ انتخابات میں اسکیراریپبلیکانا اور سوشلسٹ پارٹی نے 33 ،33 نشستیں حاصل کی ہیں۔تیسرے نمبر پر جنت پل کاتالونیا پارٹی ہے جس کی نشستوں کی تعداد32 ہے۔ اس سے قبل سپیکر شپ کا منصب اسکیراریپبیلکانا کی لاورا بورس نے سنبھالا ہے۔
ہسپانوی صوبے کاتالونیا کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟
