غزہ(نمائندہ خصوصی)اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر 2 ماہ کیلئے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
واضح رہے کہ 82سالہ شیخ عکرمہ صبری کو کچھ عرصہ قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار بھی کیا گیا تھا جس کے بعد ان کو رہا کردیا گیا۔، شیخ عکرمہ صابری پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پہلے ہی 7 ماہ کی پابندی عائد ہے۔نئے احکامات کے تحت مسجد اقصیٰ کے امام کسی بھی دوسرے ملک کا سفر نہیں کرسکتے۔شیخ عکرمہ مسجد اقصیٰ کی شناخت کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں کیونکہ انتہاء پسند یہودی مسجد اقصیٰ کے بعض حصوں کو شہید کرکے یہاں کھدائی کرنا چاہتے ہیں۔