قاہرہ(نمائندہ خصوصی)مصرمیں دو ٹرینوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد32 ہو گئی جبکہ 185 مسافر زخمی ہیں۔
مصری حکام کے مطابق ٹرین حادثے میں متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے،حادثہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب پیش آیا،حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں نے ایک ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگاکرروکا تھا،اسی دوران پیچھے آئی ریل گاڑی کھڑی ٹرین سے ٹکراگئی ۔