اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کے بعد اب تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دیدیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تابش گوہر اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم ہوں گے ، اس سے قبل ندیم بابر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اب ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ اس سے پہلے شبلی فراز کو یہ عہد ہ دیئے جانے پر غور کیا جارہا تھا لیکن حتمی فیصلہ تابش گوہر سے متعلق کیا گیاہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کنٹرول نہ کر پانے کی پاداش میں عہدے سے فارغ کیا گیا تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دو دن سے ڈالر کی قیمت تیزی کے ساتھ نیچے آ رہی ہے اور ڈالر 21 ماہ کی کم ترین سطح 153 روپے سے کم ہو گئی ہے ۔