لاہور(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کریں گے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرسرپرستی پنجاب بھر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے،دیہی و پسماندہ علاقوں میں خوشحالی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب پسماندہ و دیہی علاقوں کی ترقی کے مشن پر گامزن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب آج چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کریں گے
