• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، فرخ حبیب

Mar 30, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) رہنما تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، کیس کےختم ہوتے ہی مریم نوازسے آنے والاان کا ایزی لوڈبندہوجائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر آئے روز نئی درخواست دائر کردیتے ہیں، وہ کیس کو اتنا لمبا کیوں کررہے ہیں،سکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں تاخیرکے ذمے وہ خودہیں،درخواست کا فیصلہ ہونے تک سکروٹنی کمیٹی کام نہیں کرسکے گی۔آج ہمارے موقف کی فتح ہوئی ہے،پاکستان تحریک انصاف نے ٹھیکوں اور سڑکوں سے پیسے نہیں لیے ہیں، ہم اپنا ساراریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کروا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے اکاﺅنٹس میں آئے پیسے کی رسیدیں نہیں ہیں، دونوں جماعتوں نے بہت سے اکاﺅنٹس ظاہر نہیں کئے ہوئے ہیں،مریم صفد رکو چیلنج ہے کہ یکم اپریل کو الیکشن کمیشن میں مزید ثبوت لے کرآئیں۔