لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے حکومت پنجاب سے کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا ہے کہ عثمان بزدار خودکب اور کون سی ویکسین لگوائیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوالات پر مبنی خط ارسال کیا گیا ہے کہ جس میں پوچھا گیا ہے کہ ابھی تک حکومت پنجاب کورونا ویکسین کی کتنی ڈوز لینے میں کامیاب ہوچکی ہے اورتمام شہریوں تک اس کی رسائی کب تک ممکن ہوگی۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب ڈیڑھ ارب کی لاگت سے دس لاکھ ویکسین ڈوز خریدنے جارہی ہے، اس کے بارے بھی آگاہ کیا جائے کہ یہ کون سی ویکسین ہوگی ۔