• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابر اعظم کو سینچری سکور کرنے کا بڑا انعام مل گیا

Apr 3, 2021

سنچورین(نمائندہ خصوصی)پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شاندار سینچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

مین آف دی میچ کا پرائز ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پچ میں نمی موجود تھی جس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،میں نے باؤلرز کو ہارڈ لینتھ پر باؤلنگ کرنے کا کہا تھا،نمی کی وجہ سے باؤلرز کو سوئنگ بھی ملی۔باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھائی،پاور پلے میں یکے بعد دیگر وکٹیں ملنے سے جنوبی افریقہ کم سکور پر محدود کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب میں بیٹنگ کرنے تو میرے ذہن میں تھا کہ لمبی پارٹنز شپ لگانی ہے جس میں کامیابی ملی،جنوبی افریقہ کے باؤلر نوکیا نے شاندار باؤلنگ کی ہماری بھی کچھ غلطیاں تھیں جن پر اگلے میچز میں قابو پانے کی کوشش کریں گے۔پہلے میچ میں فتح سے اعتماد ملا ہے اگلا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔