• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد.

Apr 3, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد.

میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، کمانڈنٹ کیمپس، چاروں ڈویژنل ایس پیز اور ایس پی انوسٹی گیشن ضلع خیبر نے شرکت کی،

میٹنگ کے دوران جرائم کی تفتیش اور روک تھام سمیت اسٹریٹ کرائمز کے سدباب کو ممکن بنانے اور تفتیشی نظام کو مزید موثر بنانے سمیت شہر میں ٹریفک کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایت جاری کیں گئیں،

جرائم بر خلاف مال کے مقدمات کی تفتیش جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور تفتیش کے دوران سنگین مقدمات میں مدعیان کے ساتھ رابطہ میں رہنے اور ہونے والے پیش رفت سے باخبر رکھنے کی ہدایت کی،

جرائم کی روک تھام میں تفتیشی عمل کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تفتیشی نظام کو مزید موثر بنا کر جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے،

ناقص تفتیش سمیت غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کےلئے زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی گئی ہے جس پر سختی سے عملد رآمد کیا جا رہا ہے،

کرونا وائرس کی تیسری لہر کی روک تھام کے لئے شہریوں میں فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔